جمعہ , 19 اپریل 2024

فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے۔ حکومت کے ارادے واضح ہو چے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کےنتائج پرکیاخاک اعتبارکرےگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہےاوربڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کامطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلیےتیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سےفائدہ اٹھانےوالےعنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اورIMFکی شرائط سرپر ہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کےگلےپڑنےوالاہے۔ملک جام ہےحکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرےگی۔ اب ملک الیکشن کےبجائےتشددکی راہ پر چل پڑا ہےفیصلےسڑکوں پرہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …