ہفتہ , 20 اپریل 2024

فواد چودھری کی گرفتاری جمہوریت، قانون کی بالادستی پر طمانچہ ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زور دار طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے فواد چودھری کا، کس جرم کے تحت اٹھایا گیا اسے، خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے، ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔خیال رہے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …