جمعہ , 19 اپریل 2024

سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک اور ریلیف مل گیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا۔آصف علی زرداری نیب ترمیمی ایکٹ کے سب سے بڑے بینفشری بن گئے۔ سابق صدر کیخلاف دائر جعلی اکاؤنٹس کے 5 میں سے چوتھا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کو اپنے دائرہ اختیار سے خارج قرار دے دیا۔

پارک لین ریفرنس میں سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں اختیارات کا غلط استعمال کرکے مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو نیشنل بینک سےغیر قانونی قرض جاری کروائے۔ یہی رقوم حسین لوائی اور دیگر کی معاونت سے اومنی کی بے نامی کمپنیوں کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس تک پہنچتی رہیں۔

آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کیخلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت بھی احتساب عدالت میں ہوئی۔ جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر ليا جو 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …