بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب:بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت،سعودی سیکورٹی افسر کو غائب کر دیا گیا

ریاض:ایک سعودی کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ایک اعلیٰ سعودی سکیورٹی اہلکار کو غائب کر دیا ہے۔ سعودی کارکن عبدالحکیم الدخیل نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے ایک اہم سیکورٹی اہلکار کی گمشدگی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

عبدالحکیم الدخیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سعودی عرب جبر اور ظلم و ستم کی سرزمین ہے اور اس کے افسران اور فوجی شخصیات کی برطرفی شہزادوں اور اہلکاروں کے درمیان تنازعات کے درمیان بار بار ہوتی رہی ہے۔

سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید تاکید کی کہ آل سعود حکومت سے ہٹائے گئے عہدیداروں میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل سعود بن عبدالعزیز بن ہلال ہیں جو بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد برسوں پہلے منظر نامے سے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔

اس سعودی کارکن نے زور دے کر کہا کہ بن ہلال کئی اعلیٰ سیکورٹی عہدوں پر فائز تھے اور سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے پہچانے جاتے تھے۔

مخالفین کو ختم کرنے اور وہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں ان پر مقدمہ چلانے کی پالیسی آل سعود حکومت میں ظلمانہ اور جابرانہ حکومت کو جاری رکھنے کا ایک مستقل طریقہ ہے، یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب اس حکومت کے ہاتھوں دوسرے متعدد افراد اب تک غائب ہو چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …