جمعرات , 9 فروری 2023

الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد:الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا۔5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22,500 روپے ہوگی۔72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24,750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40,500 روپے ہوگی۔ای پاسپورٹ صرف اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے

کراچی: حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کیے جانے سے …