جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں ہے، ان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان اوراس کے حواری کس طرح قانون اورانصاف کی بات کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں، یہ اس شخص کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں پہنچے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج قانون اس کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں، عدالت اگر فواد چودھری کوضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چودھری جس مقدمے میں گرفتار ہوئے ہیں اس کے مدعی سیکریٹری الیکشن کمیشن ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …