اتوار , 5 فروری 2023

’پُراسرار بیماری‘ شمالی کوریا کا دارالحکومت 5 دن کے لیے مکمل بند

پیانگ یانگ:شمالی کوریا میں پُراسرار بیماری کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 5 دن کے لیے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔روسی سفارت کاروں اور سیئول میں مقیم ایک خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکام نے لوگوں کو 5 دن تک گھر میں رہنے کا حکم دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے اپنا بخار چیک کریں۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے رہائشیوں کو بدھ سے اتوار تک اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ ایک نامعلوم سانس کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

جاپان کے میڈیا کے مطابقشمالی کوریا کے حکام نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ کورونا کا ذکر نہیں کیا صرف ایک پُراسرار بیماری کا ذکر کیا ہے جو سانس لینے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں پیانگ یانگ میں قائم روسی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ موسمی فلو اور سانس کی دیگر بیماریوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہشمالی کوریا کے پاس طبی وسائل کی کمی ہے اور بڑے پیمانے پر غربت کا شکار ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر کورونا وائرس وبائی مرض کا شکار ہے۔ تاہم، اب تک حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

یوم یکجہتی کشمیر، اٹلی میں یورپ کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی

اٹلی :یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاک یونائیٹیڈ فیڈریشن اٹلی کے زیر اہتمام احتجاجی …