ہفتہ , 20 اپریل 2024

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

لاہور :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پچاس اوورز کے کھیل کے بہترین کھلاڑیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے نامور بلے باز بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیئے جانے پر بابر اعظم کے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بابر اعظم نے 2022 میں کھیلے گئے9 میچز میں 3 سینچریوں کی مدد سے 679 رنز اسکور کیے تھے۔بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز کھیلے جن میں 84 اعشاریہ 87 کی ایوریج سے انہوں نے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سینچریاں اور 5 نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر 2022 کا بھی اعلان کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …