جمعہ , 24 مارچ 2023

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہے جو صرف تین ہفتے کی امپورٹس کیلئے کافی ہوں گے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہے۔اس سے پہلے فروری 2014 میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر کی سطح اتنی گری تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب، 70 لاکھ افراد بیروزگار

کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا ہے، …