جمعرات , 25 اپریل 2024

مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑی دیوار زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئی

مکہ مکرمہ : کنگ عبدال العزیز اسٹریٹ پر رنگوں وحرف سے تخلیق کردہ دنیا کی سب سے بڑی دیوار زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں عربی خطاطی اور رنگ برنگ رنگوں سے مزین دنیا کی سب سے بڑی دیوار زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کنگ عبدال العزیز اسٹریٹ پر رنگوں وحرف سے تخلیق کردہ سب سے طویل خطاطی والی دیواربنائی گئی ہے، جو رنگوں حرف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ ہے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد شاہکار سعودی خاتون امل فلمبان کا تخلیق کردہ ہے۔ رنگ و حروف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ یہ دیوار مقدس ترین مقام مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔

یہ شاندار دیوار عرب دنیا کے لوگوں کے وِرثہ ، نظریات ، تاریخ، اور ثقافتی پیغام کو اپنے اندور سموئے ہوئے ہے، یہاں سے گزرنے والے عمرہ زائرین اس دیوار کے نقش و نگار سے محظوط ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …