جمعرات , 18 اپریل 2024

تحریک انصاف کا فروری سے پی ڈی ایم حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فروری سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف بڑے شہروں میں جلسے جلوس کا انعقاد کرے گی، عمران خان نے مرکزی قیادت کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی، جلسے جلوسوں میں پی ڈی ایم حکومت کا اصل چہرہ دکھانے کیلئے عمران خان خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلسوں میں شرکت کرنے یا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جبکہ جلسوں کے انعقاد سے الیکشن کی تیاری کے ساتھ عوامی مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے مشاورتی اجلاس میں جلسوں کے انعقاد کیلئے اسد عمر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور اسد قیصر کو خیبرپختونخوا میں جلسوں کے انعقاد کا ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ عمران خان خود جلسوں کی قیادت کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم حالات سازگار ہونے کی صورت میں عمران خان خود میدان میں نکلیں گے جبکہ زمان پارک میں آج بھی موجودہ صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہو گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …