ہفتہ , 20 اپریل 2024

فواد چودھری،شہباز گل،اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فواد چودھری، شہباز گل اور اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا،ثبوت کے بغیر گرفتاریوں کی روایت نہیں ہونی چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاملات کے پیچھے حقائق تلخ ہوتے ہیں لیکن میں بتا نہیں سکتا،حقائق جاننے کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کو الیکشن میں تاخیر کی بات کہنے کا حق نہیں،آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں اور ہوں گے،انتخابات نہ ہونے کا کہنا آئین کی نفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی کہ اکتوبر میں عام انتخابات نہ ہوں،الیکشن کا خرچ اتنا بڑا نہیں کہ معیشت پر اثر ڈالے،کوئی جماعت قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لڑنے میں سنجیدہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں انتخابات ملتوی ہونے کی نظیریں موجود ہیں، 2008 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن ملتوی ہوئے تھے، قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …