ہفتہ , 20 اپریل 2024

کینیڈا میں اسلامو فوبیا روکنے کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی مقرر

اوٹاوا:کینیڈا نے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی کو مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امیرہ الگھاویبی کو اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیرہ الگھاویبی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں جو اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے اسلامو فوبیا، نسل پرستی، نسلی امتیاز اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف حکومتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گی۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امیر الگھاویبی کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’یہ تنوع کینیڈا کی اہم طاقتوں میں سے ایک ہے تاہم مسلمانوں کے ساتھ اسلاموفوبیا کے واقعات کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے‘۔

نمائندہ خصوصی کی تعیناتی کے بعد امیرہ الگھاویبی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان لوگوں کے نام لکھے جو حال ہی میں حملوں کے دوران جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمیں ان کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ امیرہ الگھاویبی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں جو ریس ریلیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں اور ٹورنٹو اسٹار اخبار کے لیے بھی کالم لکھتی ہیں۔امیرہ الگھاویبی اس سے قبل براڈ کاسٹر سی بی سی کے ساتھ بھی دس سال سے زائد تک کام کرچکی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …