منگل , 28 مارچ 2023

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

سری نگر:مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کی عبادات کے دوران یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایبٹ آباد: مفت آٹا لینے کیلئے آئی روزہ دار خواتین پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں برسا دیں

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر پولیس کے جانب …