پیر , 20 مارچ 2023

مظالم چھپانے کیلیے بھارت کی جی 20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی تیاریاں

سری نگر:بھارت نے اس سال مئی میں جی20 سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانےکی تیاری شروع کردی ہے۔سری نگر سے کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم چھپانے کیلئے آرائش اور تعمیرِ نو کا کام شروع کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جی 20 اجلاس کے تحت 215 میٹنگز بھارت کے تمام بڑے شہروں میں ہوں گی۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحت پر جی 20 کی میٹنگز مئی کے اواخر میں سری نگر میں کرائی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 کی نوجوانوں سے متعلق میٹنگ لیہہ میں کرائی جائیں گی۔ جبکہ جی 20 کے یوتھ ایونٹس بھارت کے 15 تعلیمی اداروں میں کرائے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی 20 اجلاس میں یوتھ 20 کا ایک ایونٹ یونیورسٹی آف کشمیر میں ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

زمان پارک میں ’حملہ‘؛ مقدمے کی درخواست میں مریم نواز اور رانا ثنا اللہ نامزد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان …