پیر , 20 مارچ 2023

مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کیساتھ نیٹو مذاکرات بے معنی ہیں: ترکیہ

انقرہ : ( ویب ڈیسک ) ترکیہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ ایک نسل پرستانہ حملہ ہے جس کا آزادی فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے،مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ نیٹو مذاکرات بے معنی ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ سویڈن میں حالیہ مظاہروں کے بعد نیٹو کے الحاق کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کرنا ’’ بے معنی ‘‘ ہے، اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ ایک نسل پرستانہ حملہ ہے جس کا آزادی فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان حکام رشتہ داروں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کریں، ہیبت اللہ اخوندزادہ

کابل:سپریم لیڈر افغان طالبان ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان حکام کو ہدایت کی ہے کہ …