منگل , 23 اپریل 2024

بھارت : ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

نیو دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے علاقے دھن باد کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھن باد میں واقع ہزرا ہسپتال کی دوسری منزل پر گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہسپتال کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ کے باعث دم گھنٹے سے ڈاکٹر وکاس ہزار اور ان کی بیوی ڈاکٹر پرما ہزرا سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پایا۔امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …