پیر , 27 مارچ 2023

عنقریب امریکہ اور چین میں جنگ کے امکانات ہیں: امریکی جنرل

ایک امریکی جنرل نے اگلے 2 سال میں چین کے ساتھ جنگ کے امکانات کے بارے میں پیشنگوئی کی ہے۔ سینئر امریکی جنرل نے 2025 تک امریکہ اور چین کے درمیان جنگ کے امکان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی فضائیہ کے ایک جنرل نے پیشنگوئی کی ہے کہ چین دو سال سے بھی کم عرصے میں امریکی فوج کے ساتھ جنگ اور فوجی تنازع میں داخل ہو سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کی ہے کہ جنرل مائیکل منیہن کی پیشین گوئی میں چین کے ساتھ جنگ کے امکان کے بارے میں پینٹاگون کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے مقابلے میں کم وقت دیا گیا ہے۔

جنرل منیہن نے، جو ایئر موبلٹی ڈویژن کی کمانڈ کرتے ہیں اور ٹرانسپورٹ فلیٹ اور ایندھن بھرنے والے طیاروں کی نگرانی کرتے ہیں، اپنی افواج کو خبردار کیا ہے کہ وہ ممکنہ جنگ کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …