پیر , 27 مارچ 2023

فلسطین کی تحریک مزاحمت کو انصاراللہ کی مبارک باد

صنعا:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی مجاہد کی انتقامی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کرنے والے غاصب صیہونی بھی محفوظ نہیں رہ سکتے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اپنی اس کارروائی سے اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی ظلم کے خلاف انجام دی جانے والی کارروائی پوری امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے اور تمام مسلمانوں اور عالم اسلام کو چاہئے کہ فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کریں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ حملوں کے جواب میں سخت ترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …