جمعہ , 19 اپریل 2024

آل خلیفہ نے قرآن کریم کی توہین کے خلاف احتجاجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

منامہ:آل خلیفہ حکومت نے سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں اجتماعات تشکیل دیکر اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کی ہے۔

سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بحرینی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی اجتماعات تشکیل دیئے۔ ایک بڑا اجتماع راس رمان مسجد کے سامنے دیکھا گیا جہاں بحرینی عوام نے سوئیڈن کے انتہاپسند شخص کی گھناؤنی حرکت اور یورپی ممالک اور اداروں کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف نعرے لگائے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحرینی عوام کی جانب سے منامہ کے دارالقرآن میں احتجاجی اجتماع کی درخواستوں کو بھی نہ صرف آل خلیفہ کے کارندوں نے مسترد کردیا تھا بلکہ بحرین کی آمر حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے دارالقرآن جانے والے تمام راستوں کو بند اور علاقے کو محاصرے میں لیکر ہر طرح کے اجتماع پر سخت پابندی بھی عائد کردی۔ اس کے باوجود بحرین کے جزیرہ سترہ کے عوام نے آزادی اظہار کی آڑ میں اسلامی مقدسات کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …