جمعہ , 19 اپریل 2024

غاصب صیہونی رژیم فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی سے باز رہے، اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے اعلی سطحی رہنما نے غاصب صیہونی رژیم کو خبردار کیا ہے کہ وہ صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی کرنے سے باز رہے۔ ذرائع کے مطابق حماس کے اعلی سطحی رہنما اسماعیل ہنیہ نے غاصب صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے: "خطہ تناو کی جانب گامزن ہے اور فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی کے نتائج جیلوں تک محدود نہیں رہیں گے۔

صیہونی زندان بان بن گویر کے حکم پر فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی کر رہے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کو دبانا وزیر سکیورٹی امور کی سربراہی میں نیتن یاہو کی کابینہ کی نئی پالیسی ہے۔” انہوں نے مزید کہا: "فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی جیلوں تک محدود نہیں رہے گی اور ہماری قوم اپنے قیدیوں کو اس جنگ میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔” یاد رہے بعض ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جیل آرگنائزیشن سے وابستہ فورسز نے آج ہفتہ 28 جنوری 2023ء کے دن بعض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو زد و کوب کیا اور ان سے بدسلوکی کی ہے۔

صیہونی فورسز کی اس بدسلوکی کے بعد جیلوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ فلسطین اسراء کیمپ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فورسز نے زیادہ تر ان جیلوں پر حملہ کیا ہے جہاں اسلامک جہاد کے افراد قید کئے گئے ہیں۔ صیہونی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو زد و کوب کرنے کے بعد دسیوں قیدیوں کو علیحدہ انفرادی سیل میں ڈال دیا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی شدت پسند صیہونی کابینہ تشکیل پانے کے بعد فلسطینی قیدیوں کے خلاف بدسلوکی میں بھی شدت آ گئی ہے۔ اب تک مختلف جیلوں میں دسیوں فلسطینی قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے عوفر، مجدو اور النقب کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر حملہ ور ہو کر انہیں مارا پیٹا ہے۔ اس اقدام کے خلاف حماس سمیت مختلف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …