ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی سی بی نے مکی آرتھر کو نیا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کیلئے ہیڈ کوچ کی بجائے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کر ادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی، مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے جو تمام معاملات دیکھیں گے، مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستان ٹیم کے ساتھ دستیاب نہیں ہوں گے۔

متوقع معاہدے کے تحت مکی آرتھر ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے، پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے چیف آف اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کو بطور ٹیم منیجر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ 3 اسسٹنٹ کوچز رکھے گا، گرانٹ بریڈ برن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا امکان ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …