ہفتہ , 20 اپریل 2024

نگران حکومت کا آج خیبرپختونخوا بھر میں سوگ کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے آج بروز منگل 31 جنوری کو ( Khyber Pakhtunkhwa ) صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔پیر 30جنوری کے روز پشاور کی پولیس لائنز ( Peshawar Police Lines Suicide Attack ) کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے سوگ میں صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

زخمیوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں اضافہ
واضح رہے کہ مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 87 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 157 سے متجاوز کرگئی ہے۔شہداء میں شامل پولیس افسروں اور جوانوں میں سے 27 کی نماز جنازہ گزشتہ شب ادا کر دی گئی ہے۔

رانا ثنا اللہ
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش لگتا ہے، حملہ آور کا ہدف پولیس تھی، جب کہ سی سی پی او پشاور نے بھی کہا کہ خودکش حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ دھماکا سیکیورٹی کی غفلت کے باعث ہوا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور خود کش حملے کے بعد رات گئے تک امدادی آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران آج صبح سے 14 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں دو سے تین گھنٹے مزید لگ سکتے ہیں۔ دھماکے میں 157 افراد زخمی ہوئے تھے، 72 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 65 زخمی لیڈی ریڈنگ اور6 ایچ ایم سی میں زیرعلاج ہیں، دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

ریسکیو آپریشن

ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا۔سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …