لاہور :الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا سربراہ قرار دینے سے چوہدری پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے منگل (31 جنوری 2023)کے روز مسلم لیگ (ق)کی سربراہی سے متعلق اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی پارٹی کے صدر ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے سے پہلے چوہدری پرویزالہی ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کیلئے کوشاں تھے اور پرویزالہی پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے دعویدار تھے ۔
پارٹی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ہوا گیا ہے۔ پرویز الہٰی تحریک انصاف میں پارٹی ضم کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کے درمیان ممکنہ اتحاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے اور تحریک انصاف نے پرویز الہٰی کو ٹکٹوں کے معاملے پر ازسر نوغور شروع کر دیا۔