جمعہ , 19 اپریل 2024

کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے، آصف زرداری

اسلام آباد :سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے۔اپنے بیان میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کےازالے کیلئے دورس اقدامات اٹھائے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے اور مزدوروں کی 35000 تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ ان کے دور حکومت میں تنخواہ دار طبقے کا ہمیشہ خیال رکھا گیا ہے۔ 2008 سے 2013 کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی ہوگئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …