منگل , 28 مارچ 2023

فواد چوہدری سے اہلیہ اور بیٹیوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے ان کی اہلیہ اور بیٹیوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے اور بغاورت کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

آج اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس کے ون مین شو سے لطف اٹھانے کے اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، ججز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا انتخابات …