ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا اب وہ دہشتگرد بن گئے ہیں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں مجاہدین نہیں بنانے چاہیے تھے، جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا اب وہ دہشتگرد بن گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم نے قومی سطح پر کوتاہیاں کیں، ہمیں کسی کی جنگ میں آلۂ کار نہیں بننا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمان میں آئیں گے، پالیسی حکومت نہیں یہ ایوان دے گا جس پر عمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت میں ان دہشتگردوں کو بھی چھوڑ دیا گیا جنہیں سزائے موت ہو چکی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں اب تک ایک سو لوگ شہید ہو چکے ہیں، جن میں تین سویلین اور ستانوے پولیس افسران و جوان ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کے اندر مسجد میں خود کش دھماکے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …