جمعہ , 24 مارچ 2023

مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے کی جائے، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ لازمی طور پر 35 ہزار روپے کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔

آصف زرداری نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے مزدوروں و محنت کشوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

یوم پاکستان؛ وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ …