بدھ , 24 اپریل 2024

قیام امن کےلیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا،امریکہ

یروشلم:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں اشتعال انگیزی کم کرنے پر زور دیا ہے۔مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور تشدد کے خاتمے کےلیے فریقین کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کےلیے دو ریاستی حل کا فارمولا تیار کرنا ہوگا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی خانہ جنگی روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔ ہمیں دونوں جانب سے جنگ بندی اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کا انتظار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی سے متعلق امریکا کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر امریکا اور اسرائیل مکمل متفق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے عسکری تعاون پر تشویش لاحق ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …