ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹیم کا حصہ بننے کے لئے پرفارمنس دکھانی پڑے گی، چیف سلیکٹر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران چیف سلیکٹر ہارون رشید سے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کے لیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔

محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے۔

سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …