ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس کا یوکرینی شہر باخموت کے ایک گاؤں پر قبضے کا دعویٰ

ماسکو :روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گاؤں جو باخموت کے شمال میں تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے منگل کو بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ پڑوسی ملک کی افواج یوکرین میں ان کی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے وزیر دفاع اور خارجہ کو بیلاروس کے ساتھ بات چیت کرنے اور تنصیبات کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے کرنے کا حکم دیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مراکز کہاں قائم ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …