جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب:آل سعود کی جانب سے کوہ احد کی شکل تبدیل کرنے کے فیصلے پر عوام مشتعل

ریاض:آل سعود کی جانب سے کوہ احد کی شکل تبدیل کرنے کے فیصلے نے لوگوں میں غصے کو بھڑکا دیا ہے اور سوشل نیٹ ورک کے کارکنوں نے اس کارروائی کے ردعمل میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی حکومت مدینہ اور مکہ میں اسلامی یادگاروں کو تباہ کرنے پر اصرار کرتی ہے۔لندن میں آزاد نیٹ ورک کے سربراہ نے سوال کیا کہ کوہ احد کے تاریخی اور اسلامی کاموں میں آل سعود کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں پر تنقید کی کیا قیمت ہے؟

محمد الہاشمی الحمدی نے ٹویٹر پر لکھا: کوہ احد میں طبی مرکز کی تعمیر اور مدینہ منورہ میں الشیخ ترک تفریحی منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ لکھنے کی قیمت کتنی ہے؟

انہوں نے تاریخ اسلام میں کوہ احد کے خاص مقام کا ذکر کرتے ہوئے آل سعود سے کہا کہ وہ طبی مرکز جو کہ احد کوہ پر تعمیر ہونے والا ہے کسی دوسری جگہ منتقل کرے۔الحمدی نے مدینہ کی روحانی حیثیت کے منافی تفریحی منصوبوں کے نفاذ کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق؛ آل سعود محمد بن سلمان کے اسلام مخالف منصوبوں کے ناقدین کو فوری طور پر گرفتار کرتا ہے اور وکیل کے حق کے بغیر ان پر مقدمہ چلاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …