بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی فوجیوں نے متعدد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سعودی فوجیوں نے القطیف اور العوامیہ پر حملے کرکے متعدد شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق سعودی فوجی بکتر بندگاڑیوں کے ساتھ ملک کی شیعہ آبادی والے علاقوں العوامیہ اور القطیف میں داخل ہوئےاور لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے کم سے کم دس شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کے بارے میں کسی کو معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔

عدالتی حکم اور وارنٹ کے بغیر انجام پانے والی ان گرفتاریوں کا مقصد ملک کی شیعہ آبادی کو خوفزدہ کرنا بتایا گیا ہے جو کافی عرصے سے اپنے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی حقوق کے لیے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔

سعودی حکومت تیل سے مالا مال شیعہ آبادی والے علاقے کے لوگوں کے جائز سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی مطالبات پورے کرنے کے بجائے فوجی طاقت استعمال کرکے ان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …