جمعہ , 19 اپریل 2024

افریقی ملک چاڈ کے صدر محمد ادریس کا دورہ اسرائیل

یروشلم: افریقی ملک چاڈ نے جنوری 2019 میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افریقی رکن ملک چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی نے گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کا دورہ کیاجہاں انھوں نے صیہونی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو سمیت دیگر سینئر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں موساد کے سربراہ، وزیراعظم نیتن یاہو کے ملٹری سیکریٹری، قومی سلامتی مشیر، اسٹریٹیجک افیئرز منسٹر اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات 1972میں لیبیا کے معمر قذافی کے دباؤڈالنے پر منقطع ہوگئے تھے،اسرائیل اور چاڈ نے جنوری 2019 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …