پیر , 20 مارچ 2023

پشاور دھماکہ:وفاقی کابینہ کا پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔کابینہ کے اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز دے دیا۔اجلاس میں ارکان نے پارلیمنٹ کو دہشت گردی کی حالیہ لہر پر اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکہ افسوسناک ہے، خیبر پختونخوا میں 10 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، گزشتہ 10 سال میں وفاق کی جانب سے 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں، 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہےکہ ہمیں پیسے نہیں ملے لیکن انہیں سالانہ 40 ارب ملے، وہ پیسے کہاں گئے؟ یہ پیسہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لئے استعمال ہونا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

زمان پارک میں پھر گرینڈ آپریشن کی تیاری، پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے …