ہفتہ , 20 اپریل 2024

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت

اسلام آباد: شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ رسوائے زمانہ الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی جانب ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …