منگل , 23 اپریل 2024

200 میگا پکسل کیمرے کیساتھ سام سنگ کا گلیکسی S23 الٹرا متعارف

نیو یارک:معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی فلیگ شپ سیریز ’گلیکسی ایس 23‘ کے 3 نئے ماڈل متعارف کرادیے۔سام سانگ نے ’گلیکسی ایس 23‘ کے تین ورژن تیار کیے ہیں جن میں گلیکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں، سام سنگ نے پہلی بار اپنے اس موبائل فون میں 200 میگا پکسل کا کیمرا استعمال کیا ہے جب کہ اس میں کوالکم کا اسنیپ ڈریگن ایٹ جنریشن ٹو کا تیز رفتار پراسیسر نصب ہے، ان فونز میں اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ فون چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جن میں فنٹم بلیک، کریم، گرین اور لیونڈر کلر شامل ہیں۔ گلیکسی ایس 23 اسمارٹ فون سیریز اپنے گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار چیپس اور طاقت ور کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔اس میں ایک 200 میگا پکسل کا کیمرا بھی شامل ہے۔ گلیکسی کا جدید ترین کیمرہ کم روشنی میں انتہائی نہترین اور ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اس کے استعمال کے دورانیے کو بڑھاتی ہے۔

اس فون میں مجموعی طور پر پر 5 کیمرے موجود ہیں جن میں فرنٹ پر ایک 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ جبکہ بیک سائیڈ پر چار کیمرے موجود ہیں جن میں 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ، 200 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ، 10 میگا پکسل کا 10X آپٹیکل زوم کیمرہ 1 اور 10 میگا پکسل کا 3X آپٹیکل زوم ٹیلی فوٹو کیمرہ 2 شامل ہیں۔اس فون کو آپ بطور نوٹ بک بھی استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے ایک قلم S PEN فراہم کیا گیا ہے جس کو رکھنے کی جگہ فون کے اندر ہی موجود ہوگی، یہ فون آپ کا کاغذ کی نوٹ بک پر انحصار کو ختم کردے گا اور ایک آسان اور ماحول دوست ماحول میں نوٹس یا خاکے بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔نئے موبائل فونز کی قیمتیں گزشتہ برس متعارف کردہ فونز کے برابر ہی رکھی گئی ہیں، گلیکسی ایس 23 کی قیمت 799 ڈالر تقریباً 2 لکاھ 12 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے، ایس 23 پلس 999 ڈالر یعنی تقریباً 2 لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ جبکہ ایس 23 الٹرا 1199 ڈالر یعنی پاکستانی 3 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …