پیر , 20 مارچ 2023

اسرائیل کے غزہ کی سرحدی پٹی پر فضائی حملے

یروشلم: امریکا کی کشیدگی ختم کرنے کی اپیل پر اسرائیل نے کان نہ دھرے، غزہ کی سرحدی پٹی پر فضائی حملے کردیئے۔ شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

اسرائیل طیاروں جمعرات کو علی الصبح غزہ پٹی کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پٹی پر تقریباً سات فضائی حملے کیے گئے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی علاقے سے بھی راکٹ حملہ ہوا جسے دفاعی نظام کے تحت تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل بدھ کو فلسطین کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تھا جبکہ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں بھی فلسطین سے کئی راکت فائر کیے گئے جس پر صیہونی مقبوضہ علاقے خطرے کے سائرن سے گونج اٹھے۔

یہ بھی دیکھیں

مسلح افواج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے:جنرل یحییٰ السریع

صنعا:یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج ہمارا جائز اور قانونی …