پیر , 20 مارچ 2023

سیکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے، وزیرداخلہ

اسلام آباد:وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث انتخابات وقت پر نہیں ہوسکے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کرنا ہے۔کل ایپکس کمیٹی اجلاس میں تمام معاملات پربات ہوگی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنزدھما کے میں بڑا نقصان ہواہے، ملک بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشنز ہورہے ہیں، آپریشنزمیں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کیاجارہاہے۔ آپریشنز میں مزیدب ہتری لانے کے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

زمان پارک میں پھر گرینڈ آپریشن کی تیاری، پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے …