ہفتہ , 20 اپریل 2024

آسٹریا نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

ویانا:  آسٹریا نے چار روسی سفارت کاروں کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی پر ملک بدر کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی وزارت خارجہ نے روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم جو حوالہ دیا گیا ہے وہ اکثر جاسوسی کے معاملات میں استعمال ہوتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ چار سفارت کاروں میں سے دو کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے اور انہیں 8 فروری تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جوآسٹریا میں روسی سفارت خانے میں تعینات ہیں، جبکہ دیگر دو ویانا میں اقوام متحدہ میں روسی مشن میں کام کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا روسی سفارت خانے کے دو سفارت کاروں نے اپنی سفارتی حیثیت سے متصادم طریقے سے کام کیا ہے، اس لیے انہیں سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کے آرٹیکل 9 کے مطابق ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …