پیر , 27 مارچ 2023

روسی فورسز نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی شروع کردی

ماسکو:روسی فورسز نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں پربمباری کی ہے۔ یوکرینی افواج کے مطابق روسی فورسز نے ایودیو، قریبی قصبہ میرینکا اور کچھ پڑوسی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

حکام کے مطابق شہر کراماتوسک میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ دیگر 7 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔اس حملے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی حصے میں مخالفین کی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرقی حصے میں صورتِ حال مزید سخت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روزقبل روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گاؤں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گاؤں جو باخموت کے شمال میں تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …