منگل , 23 اپریل 2024

ہم اسلام، قرآن اور امت اسلامی کے محافظ ہیں:جنرل حسین سلامی

تہران: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کے آستان مقدس کے قدس ہال میں منعقدہ سپاہ پاسداران کے کارکنوں کے گھرانوں کے بارہویں قرآن کریم مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی شوکت و عظمت اس قدر شاندار اور دشمنوں کے لئے اس قدر اندھا کر دینے والی ہے کہ وہ قرآن کو برداشت کرنے سے عاجز ہیں اور وہ اس کی توہین اور اس کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔

انھوں نے قرآن کی توہین کرنے والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج کے بعد چھپ کر زندگی بسر کریں، ہر شب ڈراؤنے خواب دیکھیں کیونکہ اگر دہائیاں بھی گذریں مسلمان انہيں چین سے نہیں رہنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آج اسلام، قرآن اور انقلاب اسلامی نیز امامت، ولایت اور امت اسلامی کے محافظ ہیں اور ہم قرآن کریم کو نذر آتش کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ یہ آگ تمہارے جسموں کو بھسم کرے گی اور تمہارے اجسام کو اجساد میں بدل دے گی۔

جنرل سلامی نے شہداء اور ان کے گھرانوں کو چراغ راہ قرار دیتے ہوئے کہا: باعث فخر ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان قرآن کریم کے ساتھ جیتے ہیں اور ہم سب اس آسمانی کتاب سے زندگی کا سبق سیکھتے ہیں۔

انھوں نے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارے مسلم نوجوانوں کو دشمن کی گہری سازشوں کا سامنا ہے اور دشمن کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کے درمیان دین گریزی رائج کرنا چاہتا ہے اور دینداری کے بجائے جعلی اور شرافت سے عاری مغربی تشخص کو متبادل کے طور پر لانا چاہتا ہے جو ایک شیطانی عمل ہے۔

سپاہ پاسداران، اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کی محافظ

جنرل سلامی نے کہا: سپاہ پاسداران اسلامی نظام اور انقلاب اسلامی کی محافظ ہے، یہ ادارہ عالمی سطح پر عدل و انصاف اور آزادی کی پیامبر ہے اور انسانی وقار اور اسلام کی عظمت کے لئے معرض وجود میں آئی ہے؛ اور اگر سپاہ پاسداران نہ ہوتی تو ہم اسلامی انقلاب کی عظمت اور اعلی اقدار کی حفاظت کرنے سے عاجز ہوتے۔

ان کا کہنا تھا: کفار کا اصرار ہے کہ خدا کے حرام کو حلال اور خدا کے حلال کو حرام کر دے، یہ منافقین کی خصلت ہے جو امر بالمُنکَر اور نہی عن المعروف کرتے ہیں، ان کا ارادہ یہ ہے کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دین لیکن اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچانے والا ہے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا: محاذ حق ان لوگوں پر مشتمل ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہتے ہیں، وہ حدود الہیہ کے نگہبان ہیں، اللہ کے احکام کو نافذ کرنے والے ہیں، اپنے دلوں میں یاد خدا کو زندہ رکھتے ہیں پاک و طاہر ہیں اور پاک و طاہر کرنے والے ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا: سپاہ پاسداران کے افسر اور جوان وہ پاک و پاکیزہ لوگ ہیں جنہیں اللہ دوست رکھتا ہے، ان کے گھر جنت کے دروازے ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف اپنے گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اور قرآن کو حفظ کرتے ہیں اور اس کے الفاظ کو ذہن نشین کرتے ہیں، بلکہ خود بھی قرآنی منطقی کی تجلی بن جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) اور اسلامی انقلاب آئے اس لئے کہ اللہ کے احکام لوگوں کو سنا دیں، جبکہ دین و قرآن سے بھاگنے والے مغرب کی بیہودہ اقدار کو نوجوانوں کی ظاہری شکل و صورت پر حاوی کرنا چاہتے تھے، – اور ایسے حال میں کہ یہ جنگ جاری ہے – یہ انقلاب، اسلامی ایران میں کامیاب ہؤا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …