پیر , 27 مارچ 2023

البوکمال پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف:شامی عہدیدار

دمشق:شام کے ایک عہدیدار نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ مختلف بہانوں سے عراق اور شام کی سرحدوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ شام کے رکن پارلیمنٹ محمد فواز نے کہا ہے کہ البوکمال پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا اور اس حملے میں اسرائیل ملوث رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جارحانہ حملوں میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے اور امریکہ کی حمایت سے دہشت گرد عناصر محتلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

شام کے اس رکن پارلیمنٹ نے مختلف بہانوں سے عراق و شام کی سرحدوں پر جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملے دہشت گردوں کو پناہ دینے کی غرض سے کئے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز عراق و شام کی سرحدوں پر القائم اور البوکمال کے درمیان غذائی اشیا کے حامل ٹرکوں پر حملہ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں کرنے کی غرض سے امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں شام پر کئے جانے والے حملے سے بحران شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

انتہاپسند یہودیوں نے فلسطینی گھر کو نذرآتش کردیا

مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان …