ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران:جشن مولود کعبہ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد،امت واحدہ پاکستان کے وفد کی خصوصی شرکت

تہران:ایران کے شہر قم میں قدیم مدرسہ علمیہ فیضیہ دارالشفاء کانفرنس ہال میں جشن مولود کعبہ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سے آئے امت واحدہ پاکستان کے وفد نے خصوصی شرکت کی،مدیر کل مجمع تقریب مذاہب اسلامی آیت اللہ حمید شہریاری نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔

جامعہ روحانیت ،جامعہ بعثت قم اسلام اور طلابِ کشمیر کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔جس میں پاکستان کے اہل سنت علمائے کرام کے 40رکنی وفد نے بطور خاص شرکت کی۔

کانفرنس سے حجة السلام والمسلمین علامہ محمد عباس وزیری نے خصوصی خطاب بعنوان "عبدیت انسان کے لیے اہم ترین خصوصیت "خطاب کیا۔وفد میں شامل خوش الحان معروف نعت خواں و قصیدہ خواں محمد عارف قریشی نے بارگاہِ اہلبیت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …