پیر , 27 مارچ 2023

تہران:قرآن و حدیث یونیورسٹی قم میں امت واحدہ پاکستان کا نمائشگاہ و کتابخانہ کا مطالعاتی دورہ

تہران:امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز میں کتابخانہ نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا ہے جہاں پر یونیورسٹی کے شعبہ بین الملل ڈاکٹر بہرامی نے بتایا کہ یہاں قرآن و حدیث سے متعلقہ مجلے کو جمع کیا گیا ہے۔

دوسرے حصہ میں تھیسز کو محفوظ کیا گیا ہے.جبکہ دیگر حصہ میں نہج البلاغہ اور علم رجال کے بارے میں دنیا بھر سے کتابیں جمع کی گئی ہیں۔یہاں اہلسنت و اہل تشیع کی قرآن و حدیث کے متعلقہ سے دنیا میں چھپنے والی ہر کتاب لائبریری میں موجود ہے۔

یہاں مجموعی طور پر 70ہزار کتب موجود ہیں۔علمائے کرام نے یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا
اور اردو میں کتابوں کو دیکھ کر اظہارِ مسرت کیا۔

یہ بھی دیکھیں

انتہاپسند یہودیوں نے فلسطینی گھر کو نذرآتش کردیا

مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان …