پیر , 27 مارچ 2023

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

کینبرا:آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں درجنوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ کیا اور فلسطین پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم نیوز ویب سائٹ سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

شرکاء جو مارچ کی شکل میں اپنے اعتراضات کا اظہار کر رہے تھے، نے فلسطینی پرچم اٹھائے تھے اور فلسطین پر غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت میں نعرے لگائے۔ شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں پر صہیونی مظالم روکنے کے لیے قابض افواج پر دباؤ ڈالے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے:بھارتی امریکی رکن کانگریس

نیویارک: انڈین امریکن رکن کانگریس روکھنہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی …