ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس غیر دوستانہ اقدامات کا سخت جواب دے گا۔پیوٹن

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر دوستانہ اقدامات کا سخت جواب دے گا۔ اسٹالن گراڈ کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ نیو نازی ازم نئے روپ میں روس کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس کو ایک بار پھر مغربی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا۔صدر پوتین نے کہا کہ یقین نہیں آتا لیکن حقیقت یہی ہے کہ آج ایک بار پھر ہمیں جرمن ٹینکوں سے دھمکایا جارہا ہے جن پر صلیب کا نقش کندہ ہے۔

روسی صدر نے خبردار کیا کہ جو لوگ جرمنی کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ موجودہ جنگ ماضی سے کہیں زیادہ مختلف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس سرحدوں پر ٹینک نہیں بھیجے گا کیوں کہ ہمارے پاس جوابی اقدامات کے لیے دوسرے ہتھیار موجود ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …