جمعہ , 24 مارچ 2023

پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے پر فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہرنکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ بعض نے مہلت لے لی۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروانے کی کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی، دونوں ضلعی افسران کی موجودگی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے سی 303 سمیت دیگر ارکان کے کمروں کے تالے توڑے جارہے ہیں۔حکومت نے عدم اعتماد کے موقع پر پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنالیاانتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی پارلیمنٹ لاجز کے سی بلاک میں شروع کی گئی، کمروں کےتالے توڑنے کی کارروائی کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کی لیڈیز پولیس بھی موجود رہی۔انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 8 مستعفی ارکان اسمبلی نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں، جن میں سابق وفاقی وزیر شفقت محمود بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یوم پاکستان؛ وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ …