جمعرات , 25 اپریل 2024

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کا آغاز، سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر وفاقی حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، تمام افسران، ان کے اہلخانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک کو جمع ہوں گی، اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسران تفصیلات سال میں 2 مرتبہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ساری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام بینکس 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات ایف بی آر کو دیں گے، ایف بی آر کی معاونت کے لئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے جب کہ بینک افسران کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …