منگل , 23 اپریل 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد :پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات مکمل ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 17 فیصد سی ایس ٹی عائد کرنے سے 30 روپے تک پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …